جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں 26سالہ انجینئرنگ کا طالب علم سوئمنگ پول میں غرق

حیدرآباد ۔ 18 ستمبر (اردولیکس) حیدرآباد کے پرانے شہر میں 26سالہ انجینئرنگ کا طالب علم سوئمنگ پول میں غرق ہونے سے فوت ہو گیا۔ چندرائن گٹہ پولیس نے بتایا کہ سید سمیع الدین اپنے دوستوں کے ساتھ خلوت میں اتوار کی صبح کرکٹ کھیلنے کے بعد تیراکی کے لئے ممتاز باغ چندرائن گٹہ کے خانگی سویمنگ پول گیا اور وہاں تیرا کی کے دوران غرق ہو گیا۔ پانی سے نکال کر اسے  ایک خانگی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ سمیع الدین کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کر دیا ہے۔ متوفی نوجوان کے رشتہ داروں نے سوئمنگ پول کے انتظامیہ پر لا پرواہی کا الزام عائد کیا۔ چندرائن گلہ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوۓ تحقیقات شروع کر دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button