جنرل نیوز

جماعت اسلامی ہند امت مسلمہ میں اتحاد پیدا کرنے کیلئے کام کر رہی ہے _ جگتیال میں حامد محمد خان کا خطاب

جگتیال میں جلسہ عام سے جناب حامد محمد خان صاحب امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ نے روبی فنکشن ہال میں بعنوان ملک کے موجودہ حالات اور امت مسلمہ کی ذمہ داریاں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو اسلامی تعلیمات سے واقف کروائے ۔آج امت مسلمہ ویسٹرن کلچرل اپنا رہی ہے۔نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی صحت پر توجہ دیں۔ دیر رات فونوں پر اپنا وقت ضائع مت کریں۔ اپنے اندر ایمان کی طاقت ہونا چاہیے۔

 

اس موقع پر محمد نعیم الدین ناظم ضلع جگتیال۔ مولانا وہاب قاسمی۔ شیخ اسحاق علی ناظم ضلع پداپلی ۔ محمد عبدالحق طارق آئی سی اے اسٹیٹ آرگنائزر ۔ محمد عبدالباری صدر ملت اسلامیہ ۔جگتیال محمد شعیب الحق طالب۔ میر کاظم علی۔ مرد اور خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر چھوٹے بچے جنہوں نے فجر کی نماز 40 دن با جماعت ادا کی ہے اور تحریری مقابلوں میں کامیاب ہوئے 5 طلبہ کو امیر حلقہ حامد محمد خان کے ہاتھوں سیکل انعام کے طور پر تقسیم عمل میں آئی ۔اس کے علاؤہ دیگر طلبہ کو بھی مختلف انعامات سے نوازا گیا ۔۔

متعلقہ خبریں

Back to top button