جرائم و حادثات

کرکٹر رشبھ پنت حادثہ میں شدید زخمی _ حالت تشویشناک

نئی دہلی _ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی رشبھ پنت کی گاڑی دہلی سے اپنے آبائی وطن واپس آتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی۔ روڑکی کے نرسن بارڈر پر محمد پور جھال کے قریب موڈ پر ان کی BMW کار کو حادثہ پیش آیا۔ رشبھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ان کی کار گارڈریل سے ٹکرا گئی جس کے بعد کار میں آگ لگ گئی۔ بڑی مشکل سے آگ پر قابو پایا گیا۔ وہیں حادثے میں شدید زخمی رشبھ پنت کو دہلی روڈ پر واقع سکشم اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

 

جمعہ کی صبح ہندوستانی کرکٹر رشبھ پنت بی ایم ڈبلیو کار میں دہلی سے روڑکی آرہے تھے۔ جب ان کی گاڑی نرسان ٹاؤن پہنچی تو کار بے قابو ہو کر ریلنگ اور ستون توڑ کر الٹ گئی۔

اس کے بعد ان کی گاڑی میں آگ لگ گئی۔ تب تک گاؤں والے اور پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ اس کی اطلاع فائر ڈیپارٹمنٹ کو دی گئی۔ فائر بریگیڈ کی گاڑی نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ اس کے بعد کرکٹر رشبھ پنت کو دہلی روڈ پر واقع سکشم اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ رشبھ کی حالت بدستور نازک ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button