جرائم و حادثات

مینارٹی گروکل میں بچوں کے درمیان جھگڑا ایک کی موت۔ نرمل ضلع میں افسوسناک واقعہ

حیدرآباد۔ ریاست تلنگانہ ضلع نرمل کے گرو کل ہاسٹل میں دو بچوں کے درمیان ہوئے جھگڑے میں ایک کی جان چلی گئی۔ ذرائع کے مطابق سارنگ پور منڈل کے چنچولی مینارٹی گروکل میں جمعرات کے دن دو بچوں میں جھگڑا ہوا

 

جن کی عمر 15 سال بتائی گئی ہے، ضلع عادل آباد ایجوڑہ سے تعلق رکھنے والے 15 سالہ ارباز علی اور ساتھی طالب علم کے درمیان جمعرات کی رات تکیہ کے مسئلہ پرجھگڑا ہوا تھا۔ اطلاعات کے مطابق ساتھی لڑکے نے ارباز کو دھکہ دے دیا جس کے نتیجے میں وہ گر پڑے۔

 

لڑکے کو علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرس نے بعد معائنہ ارباز علی کو مردہ قرار دیا۔متعلقہ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے چھان بین شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button