جرائم و حادثات

حیدرآباد ۔ درندہ صفت باپ نے معصوم بیٹے کا قتل کردیا

حیدرآباد: حیدرآباد کے علاقہ نریڈ میٹ میں ایک شرابی ظالم شخص نے اپنے معصوم بیٹے کا پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔ پورا معاملہ یہ ہے کہ جے جے نگرکے ایک اپارٹمنٹ میں سدھاکرواچ مین کے طورپر کام کرتے ہوئے اپنی بیوی دیویہ اور دو سالہ بیٹے جیون کے ساتھ رہتا تھا۔ بیوی گھریلو ملازمہ بتائی گئی ہے۔ سدھاکر کل رات حالت نشہ میں گھرپہنچا اوراس نے بیوی سے شراب کے لیے رقم طلب کی، بیوی نے انکار کردیا بیوی کے انکار پر شوہر نے بیٹے کو جان‌سے مارنے کی دھمکی‌دی، بیوی نے سمجھا کہ وہ صرف دھمکی دے رہا ہے اور اس بات کو نظر انداز کرکے وہ کام‌پر چلی گئی، بیوی کے کام پر چلے جانے کے بعد سدھاکر نے برہمی کے عالم میں بیٹے کو قتل کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button