نیشنل

دہلی کے اطراف زلزلے کے جھٹکے _ نیپال میں 6۔3 رچرڈ اسکیل کا زلزلہ

نئی دہلی _ 9 نومبر ( اردو لیکس) پڑوسی ملک نیپال  کے علاوہ قومی دارالحکومت دہلی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپال میں 6.3 شدت کے زلزلے کے بعد منگل کی رات   2 بجے کے قریب دہلی میں شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ دہلی میں زلزلہ کی شدت 5۔7 بتائی گئی ہے

 

قریب 10 سیکنڈ تک جاری رہنے والے شدید زلزلے کے جھٹکے  دہلی کے علاوہ نوئیڈا اور گروگرام میں بھی محسوس کیے گئے۔نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق زلزلے کی گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر تھی۔ تاہم جانی نقصان کا فوری پتہ نہیں چل سکا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button