جرائم و حادثات

جموں کشمیرکے ڈی جی پی جیلس کا گلا کاٹ کر قتل!

نئی دہلی: جموں و کشمیر کے محکمہ محابس کے ڈی جی پی ہیمنت کمار لوہیا پیر 3 اکتوبر کو جموں میں اپنی رہائش گاہ پر پراسرار حالات میں مردہ پائے گئے۔ پولیس نے قتل سمیت تمام زاویوں سے تفتیش شروع کردی ہے۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کے نوکر نے انھیں قتل کیا ہے۔

جموں زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) مکیش سنگھ نے کہا کہ گھریلو ملازم مفرور ہے اور اس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ گھریلو ملازم کی شناخت یاسر کے طور پر کی گئی ہے جو اصل میں جموں و کشمیر کے ضلع رام بن سے تعلق رکھتا ہے۔
57 سالہ لوہیا جو 1992 بیاچ کے آئی پی ایس افسر ہیں ان کے جسم پر جلنے کے زخم بھی پائے گئے۔

ڈائرکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے کہا کہ جائے واردات کی ابتدائی جانچ سے پتہ چلتا ہے کہ قاتل نے پہلے لوہیا کو گلا گھونٹ کر موت کے گھاٹ اتارا ،گلا کاٹنے کے لیے ٹوٹی ہوئی کیچپ بوتل کا بھی استعمال کیا بعد میں اس نے 57 سالہ لوہیا کی لاش کو آگ لگانے کی کوشش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button