بلیک فنگس سے ٹھیک ہونے والے دوبارہ متاثر۔ آگرہ میں 9 کیسس

لکھنو: ریاست اترپردیش کے آگرہ میں بلیک فنگس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں میں دوبارہ اس انفکشن سے متاثرہونے کا پتہ چلا ہے۔ آگرہ کے سروجنی نائیڈو میڈیکل کالج میں بلیک فنگس کے کم از کم 9 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے۔ 40 سال سے زیادہ عمر کے ان سبھی مریضوں کو پہلے کووڈ-19 سے متعلق ٹیسٹ میں مثبت پایا گیا تھا۔بلیک فنگس علاج کے لیے مقرر ضلع انچارج اکھل پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران آگرہ ضلع میں بلیک فنگس کے 83 مریضوں کا پتہ چلا ہے۔ ان میں سے 41 انفیکشن سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔ ان سبھی مریضوں کو ہر 15 دنوں کے بعد چیک اَپ کے لیے طلب کیا جاتا ہے۔ ایم آر آئی ٹیسٹ کے بعد ان میں سے 9 مریضوں میں بلیک فنگس کے دوبارہ انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے لیکن ان مریضوں میں دوبارہ انفیکشن کی کوئی علامت نہیں نظر آئی۔ ان سبھی مریضوں کو اب اینٹی فنگس دوائیں دی جا رہی ہیں۔