ضلع وقارآباد میں خوفناک سڑک۔حیدرآباد کے 4 افراد جاں بحق

وقارآباد: تلنگانہ کے ضلع وقارآباد میں پیش آئے سڑک حادثہ میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کی کوڑنگل شاہراہ پر اُس وقت پیش آیا جب دو تیز رفتار کاروں کا تصادم ہوگیا۔حیدرآباد سے کرناٹک کو جانے کے دوران ایک کار کو دوسری تیز رفتار کار نے ٹکر دے دی۔مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس مقام حادثہ پر پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔جاں بحق افراد کی شناخت عبدل،راشد،امیر،مولان بیگم کے طورپر کی گئی ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔ ان کا تعلق حیدرآباد کے یوسف گوڑہ سے بتایا گیا ہے۔