جنرل نیوز

 کھمم شہر کی دو مشہور شخصیات مفتی جلال الدین صاحب قاسمی حافظ اور ذکی اللہ صاحب کی سفر عمرہ کے لئے روانگی پر تہنیتی تقریب

عازمین حج وعمرہ اللہ کے مہمان ہوتے ہے حرف شریف اور مدینہ منورہ کی زیارت کرنے والے خوشنصیب ہوتے ہے مفتی عبدالرؤف خان قاسمی

کھمم شہر کے دو مشہور شخصیات مفتی جلال الدین صاحب قاسمی حافظ ذکی اللہ صاحب کی سفر عمرہ کے لئے روانگی پر تہنیتی تقریب کا انعقاد مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم کھمم میں عازمین عمرہ کے لئے ایک تہنیتی تقریب کا انعقاد حافظ محمد جواد احمد کی جانب سے عمل میں آیا اس پروگرام کی صدارت مولانا محمد سعید احمد قاسمی صدر جمعیت العلماء ضلع کھمم نے کی

 

اس موقع پر مفتی عبدالرؤف خان قاسمی ناظم ادارہ تعلیم الاسلام کھمم نے اپنے خطاب میں کہا کہ عازمین حج وعمرہ اللہ کے مہمان ہوتے ہے ہر ایمان والے کو یہ تمنا ہوتی ہے کہ زندگی میں ایک مرتبہ حرمین شریفین کی زیارت کریں انھوں نے مالدار اور صاحب سروت افراد سے کہا کہ استطاعت موجود رہنے پر فوری اللہ کے گھرکی زیارت اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے روزہ اقدس کی زیارت میں تاخیر نہیں کرنا چاہیے حافظ محمد عبدالمنان حال مقیم سعودی عربیہ حافظ محمد جواد احمد اور حافظ محمد جمیل احمد نذیری نے 24 نومبر کو روانہ ہو نے والے سفر عمرہ پر کھمم کے مفتی جلال الدین صاحب قاسمی ناظم مدرسہ اسلامیہ امدادالعلوم کھمم اور حافظ ذکی اللہ صاحب کی کثرت سے شال پوشی کی گئی مولانا سعید احمد قاسمی صاحب کی دعاء پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا

متعلقہ خبریں

Back to top button