انٹر نیشنل

جیت کا جشن سعودی عرب میں چہارشنبہ کو عام تعطیل

حیدرآباد: سعودی عرب نے ارجنٹائن کے خلاف فیفا ورلڈ کپ میں تاریخی جیت کے بعد چہارشنبہ کو جشن‌منانے‌کیلئے تعطیل عام کا اعلان کیا ہے۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے قومی ٹیم کی فتح کا جشن تعطیل کے ساتھ منانے کی تجویز کی منظوری دے دی، نجی اور سرکاری شعبوں میں تمام ملازمین اور تمام تعلیمی اداروں کے طلباء کو چھٹی دی جائے گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے منگل کو لیونل میسی کی ارجنٹائن کو 2-1 سے شکست دے کر ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا جھٹکا لگا دیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button