انٹر نیشنل

فٹ بال ورلڈ کپ: سعودی عرب کی شاندار فتح 

ریاض ۔ کے این واصف

دنیا کی طاقتور ترین ٹیم ارجنٹائن کو شکست دے کر سعودی فٹبال ٹیم نے ایک تاریخ رقم کی جس پر مملکت بھر مین جشن کا ماحول ہے۔ فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں سعودی عرب نے ارجنٹائن کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر میگا ایونٹ کا پہلا اپ سیٹ کر دکھایا ہے۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ کے لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلنے جانے والے میچ میں ارجنٹائن کی طرف سے پہلے گول لیونل میسی نے کیا لیکن اس کے بعد سعودی عرب کے نے یکے بعد دیگرے دو گول کر کے میچ میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی جو میچ کے آخری لمحات تک برقرار رہی۔سعودی عرب سے پہلا گول میچ کے 48 ویں منٹ میں صالح الشھری نے کیا جبکہ دوسرا گول محض پانچ منٹ بعد سالم الدوسیری نے کیا۔

سعودی عرب کی ٹیم اس وقت فٹ بال کی عالمی رینکنگ میں 51 ویں جبکہ ارجنٹائن دوسرے نمبر پر ہے۔سعودی عرب کی جیت پر سوشل میڈیا پر بھی صارفین جشن مناتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور کچھ صارفین اس اپ سیٹ پر حیران ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button