اسپشل اسٹوری

ڈھائی فٹ کے عظیم منصوری کی شادی ہوگئی

نئی دہلی: ڈھائی فٹ کے عظیم منصوری کا خواب بالآخر پورا ہوگیا، اتر پردیش کے شاملی ضلع میں ان کی شادی دو فٹ کی بشریٰ سے شادی ہوگئی۔ منصوری کئی سالوں سے دلہن کی تلاش میں تھے کیونکہ اس کے قد کی وجہ سے ان کے لئے رشتہ تلاش کرنا مشکل ہوگیا تھا۔

انھوں نے شادی کیلئے متعدد مرتبہ سرکاری حکام اورسیاستدانوں سے رابطہ قائم کرتے ہوئے لڑکی دیکھنے کی خواہش کی تھی۔ سال 2019 میں انھوں نے دلہن تلاش کرنے میں مدد کے لیے اس وقت کے اتر پردیش کے چیف منسٹر اکھلیش یادو سے بھی رابطہ قائم کیا تھا۔ شادی کے موقع پرمنصوری نے کہا "خدا کے فضل سے میری زندگی میں یہ لمحہ آیا ہے۔

یہ ایک خوشی کا موقع ہے اور میں نے اپنے علاقہ سے سب کو مدعو کیا ہے،‘‘ منصوری کی شادی کی تقریب میں شریک مہمانوں نے دولہا کے ساتھ سیلفیاں لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میری مدد کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button