جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانا شہرمیں مکان کی چھت منہدم، دو خاندانوں کو بچا لیا گیا

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہرمیں اتوار کی رات ایک قدیم عمارت کی چھت کا حصہ منہدم ہوگیا۔ کالی قبرعلاقہ میں واقع دو منزلہ عمارت میں دو خاندان مقیم تھے، بارش کی وجہ چھت بہت ہی خراب ہوگئی تھی کہ رات اچانک یہ حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں مکین کرشماتی طورپرمحفوظ رہ گئے۔ متعلقہ پولیس اور مغل پورہ فائر سروس نے پہلی اور دوسری منزل سے 12 افراد کو بچالیا جن میں خواتین اورشیرخواربچہ بھی شامل ہے۔ جن افراد کو بچا لیا گیا ان کے نام سلمیٰ سلطانہ، آسیہ بیگم، فاطمہ سلطانہ، محمد اکرم، محمد حسن، فردوس، فرحین بیگم،زینب ، احمد الدین، علیم الدین، علینہ بیگم، ارہم الدین بتائے گئےہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button