ٹرینی سب انسپکٹرکے ساتھ جنسی ہراسانی۔ سب انسپکٹر گرفتار

محبوب آباد: خاتون ٹرینی سب انسپکٹرکے ساتھ جنسی ہراسانی کے معاملہ میں متعلقہ پولیس نے ایک سب انسپکٹرکو گرفتارکرلیا۔ ضلع محبوب آباد کے مری پیڈہ پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر سرینواس ریڈی پر ساتھی ٹرینی سب انسپکٹر نے جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا۔ خاتون سب انسپکٹر نے پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں سے کی گئی شکایت میں بتایا تھا کہ سب انسپکٹر سرینواس نے اسے جنگل میں لے جا کر اس کے ساتھ جنسی ہراسانی کی، شکایت کے بعد سب انسپکٹر کو معطل کردیا گیا تھا۔ بعد ازاں اس کے خلاف پولیس نے کیس درج کرلیا اوراسے گرفتارکرکے عدالت میں پیش کیا گیا۔ ضلع ایس پی کوٹی ریڈی کے مطابق سب انسپکٹرکے خلاف عصمت ریزی کی کوشش کے علاوہ ایس سی ایس ٹی اٹراسٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاترنہیں ہے، غلطی کرنے والا چاہے کوئی بھی ہو اسے سزا ہوگی۔