تلنگانہ

فٹ پاتھ پر کاروبار کرنے والوں کو جیل بھیجنے کی سزا ختم کرنے مجلسی رکن اسمبلی جناب احمد پاشاہ قادری کا اسمبلی میں مطالبہ

حیدرآباد _ 12 فروری ( اردولیکس) مجلس کے رکن اسمبلی چارمینار جناب سید احمد پاشاہ قادری نے رات دیر تک ہوٹلوں اور دکانوں کو کھلے رکھنے اور فٹ پاتھ پر کاروبار کرنے والوں کو پولیس کی جانب سے چالان عائد کرنے کے بجائے جیل کو بھیج دینے کی شدید مخالفت کی ہے

ریاستی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اس مسئلہ کو اٹھاتے ہوئے جناب سید احمد پاشاہ قادری نے کہا کہ گزشتہ 4 تا 6 ماہ سے شہر حیدرآباد بالخصوص ساوتھ زون اور  پرانے شہر میں رات دیر گئے تک دکانیں کھلی رکھنے اور فٹ پاتھ پر کاروبار کرنے والوں کی تصاویر لیتے ہوئے انھیں دوسرے دن جیل بھیج دیا جا رہا ہے اس طرح کا عمل مناسب نہیں ہے انھوں نے کہا کہ پولیس ایسے  افراد کے خلاف بھاری جرمانے عائد کرسکتی ہے لیکن جرمانے عائد کرنے کے بجائے جیل بھیج دیا جا رہا ہے جس سے اس فرد کے خاندان پر غلط اثر پڑے گا۔اور وہ بدنام ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حد تو یہ ہوگئی کہ گاڑی اور کار کا چالان ادا نہ کرنے پر بھی جیل بھیج دیا جا رہا ہے چند سال قبل میں نے اس مسئلہ کو اسمبلی میں پیش کیا تھا اور چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے خود ایوان میں اس کا اعلان کیا تھا کہ جیل روآنہ نہ کرے ۔اس کے بعد یہ سلسلہ دوبارہ شروع ہوا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button