نیشنل

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اسٹاف کرکٹ ٹیم کی تہنیتی تقریب

ریاض ۔ کے این واصف

جامعہ ملیہ اسلامیہ (دہلی) اسٹاف کرکٹ ٹیم نے ۱۸ویں کل ہند وائس چانسلر کرکٹ کپ میں رنراپ پوزیشن حاصل کی۔ جامعہ کے پی آر او کے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق اس ٹی۔ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام “چودھری چرن سنگھ ہریانہ یونیورسٹی نے کیا تھا۔

جامعہ میں JASA اور SRK اسوسی ایشن نے کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں ایک تہنیتی تقریب کا اہتمام کیا۔ جس میں وائس چانسلر پروفیسر محترمہ نجمہ اختر نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے نجمہ اختر نے اسٹاف کرکٹ ٹیم ممبرز کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے اسٹاف اسوسی ایشن کے ساتھ اپنے تعاون کا تیقن بھی دیا۔

دیگر ذریعہ کے مطابق مسز نجمہ نے جامعہ کے سابق عہدیدار جناب شفاعت اللہ خاں کا خصوصی طور پر ذکر کرتے ہوئے جامعہ کے لئے ان کی خدمات کو سراہا اور بہترین الفاظ مین ستائش کی۔ اس تقریب میں جامعہ کے اسٹاف کے علاوہ سابق ایمپلائز اور دیگر کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اسوسی ایشین کے عہدیداران جہانگیر احمد، نسیم احمد، منصور احمد، جابر حسن کی کاوشون نے اس تقریب کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ جنرل سکریٹری نسیم احمد نے وائس چانسلر کے مسلسل تعاون اور مدد کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے محترمہ نجمہ اختر کی قیادت مین جامعہ کی ترقی اور اعزازات حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button