اسپشل اسٹوری

میکسیکو میں دم والی عجیب الخلقت بچی کی پیدائش

نئی دہلی: میکسیکو میں میڈیکل سائنس سے متعلق ایک نادر واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک بچی کی پیدائش 2.2 انچ لمبی دم کے ساتھ ہوئی۔ تھوڑے ہی عرصے میں ڈاکٹر یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کیونکہ بچی کی دم کی لمبائی میں مزید 0.8 سینٹی میٹر کا اضافہ ہوگیا تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دنیا میں ایسے صرف 40 کیسز کی نشاندہی ہوئی ہے۔ ڈاکٹروں نے آپریشن کر کے بچے کی دم کو جسم سے نکال دیا۔ لڑکی کو دو ماہ قبل ہاسپٹل سے ڈسچارج کیا گیا تھا۔ نیو لیون، میکسیکو میں ڈاکٹروں نے بتایا کہ بچی صحت مند ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button