نیشنل

رویش کمار نے بتایا اپنا نیا ٹھکانہ۔ کہا گودی میڈیا کی غلامی کے خلاف سب کو لڑنا ہے

نئی دہلی: نامور صحافی رویش کمار نے این ڈی ٹی وی سے استعفیٰ دیا تو سوشل میڈیا پر تبصروں کا سیلاب آگیا۔ اس دوران رویش کمار نے ٹویٹ کیا کہ ان کا نیا ٹھکانہ کہاں ہو گا۔ جس کے بعد صارفین نے انہیں مبارکباد دینا شروع کر دی۔ رویش کمار نے استعفیٰ دینے کے بعد سوشل میڈیا پر لکھا، ’’محترم عوام میرے ہونے میں آپ سب شامل ہیں۔ آپ کا پیار ہی میری دولت ہے۔ انھوں نے مزید لکھا آپ سامعین کے ساتھ طویل عرصہ تک یکطرفہ رابطہ رہا یوٹیوب چینل پر۔ یہ میرا نیا پتہ ہے۔ گودی میڈیا کی غلامی کے خلاف سب کو لڑنا ہے۔ آپ کا رویش کمار۔” اس کے ساتھ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل کا لنک بھی دیا ہے۔ بتادیں کہ رویش کمار نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کرکے بتایا ہے کہ انہوں نے این ڈی ٹی وی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button