جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں نوجوان کا قتل

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہرمیں ایک نوجوان کے قتل کی واردات پیش آئی۔ فوری ملی اطلاعات کے مطابق مقتول کی شناخت افروز کے طورپرکی

 

گئی ہے جو تیگل کنٹہ کے رہنے والے بتائے گئے ہیں۔ ان کے رشتہ دار نے بتایا کہ رقمی لین دین کے مسئلہ پر افروزکا ان کے ساتھیوں نے مہلک ہتھیاروں سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ یہ واردات کل رات کالے پتھرپولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آئی۔

 

پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے عثمانیہ ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں محفوظ کروادیا ہے اورمصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button