جرائم و حادثات

8 ویں جماعت کی طالبہ کو اسکول ٹیچر کی ہراسانی ۔ حیدرآباد میں شرمناک واقعہ

حیدرآباد: حیدرآباد کے ایک اسکول میں ٹیچر کی جانب سے کم عمر طالبہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے  پر اس کی جم کر پٹائی کا واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق راجندر نگر، عطاپور کے ایک پرائیویٹ اسکول میں کم عمر لڑکی 8ویں جماعت میں زیر تعلیم ہے۔

 

اسی اسکول کے پی ای ٹی ٹیچر وشنو نے طالبہ کے ساتھ بدتمیزی کی۔ وہ گزشتہ کچھ عرصہ سے طالبہ کو فون کر کے ہراساں کر رہا تھا۔ جب طالبہ نے یہ بات اپنے والدین کو بتائی تو وہ فوراً اسکول پہنچ گئے اور رشتہ داروں کے ساتھ مل کر اسکول میں ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے فرنیچر اور کمپیوٹر روم کو نقصان پہنچایا۔

 

اسکول کے پرنسپل اور دیگر اساتذہ پر بھی حملہ کیا گیا۔ اسکول کے  پی ای ٹی ٹیچر وشنو کو اسکول کے احاطے میں ہی پکڑ لیا گیا اور اس کی خوب پٹائی کی گئی۔بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔لڑکی کے والدین نے عطاپور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ عطاپور پولیس نے بتایا کہ انہوں نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button