تلنگانہ

مجلس کی جانب سے فائرنگ میں شہید حیدرآبادی نوجوان کے خاندان کو مالی امداد

حیدرآباد _ 5 اگست ( اردولیکس) مجلس کی جانب سے مہاراشٹر کے پالگھر ریلوے اسٹیشن کے قریب جئے پور ممبئی سنٹرل ایکسپریس ٹرین میں آر پی ایف کانسٹیبل کے ہاتھوں شہید ہونے والے حیدرآبادی نوجوان کی 3 لڑکیوں کو فی کس ایک ایک لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی گئی۔ صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے  دارالسلام میں بیوہ انجم شاہین کو مالی امداد کے چیک حوالے کئے۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نامپلی جناب جعفر حسین معراج، جاں بحق نوجوان کے ماوں حافظ واجد پاشاہ اور دوسرے موجود تھے

 

بعدازاں حافظ پاشاہ نے میڈیا کو بتایا کہ متاثرہ خاندان کو ریلوے کی جانب سے 10 لاکھ روپے، بی آر ایس پارٹی کے 6 لاکھ روپے اور مجلس کے 3 لاکھ روپے کی رقم دارالسلام بینک میں ٹین بچیوں کے نام پر 10 سال کے لئے رقم فکسڈ ڈپازٹ کردی گئی۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز  اسمبلی میں مجلس کے فلور لیڈر جناب اکبر الدین اویسی کی درخواست پر وزیر بلدی نظم نسق تارک راما راو نے شاہین انجم کو بلدیہ یا کسی محکمہ میں سرکاری نوکری دینے کا اعلان کیا تھا اور کہا کہ وہ کل ہی نوکری کے آرڈر جاری کریں گے۔اسی طرح بی آر ایس پارٹی کی جانب سے ہر لڑکی کے نام پر 2 لاکھ روپے دینے اور ڈبل بیڈروم کا مکان دینے کا بھی اعلان کیا تھا

 

قبل ازیں مجلس کے فلور لیڈر نے ٹرین میں آر پی ایف کانسٹیبل چیتن سنگھ کی فائرنگ واقعہ کو اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ اس فائرنگ میں حیدرآباد کے بازار گیاٹ سے تعلق رکھنے والے نوجوان سید سیف الدین کی موت ہوگئی۔ جس کی کم عمر بیوہ شاہین انجم انٹرمیڈیٹ کامیاب ہے اس بیوہ کو سرکاری نوکری دی جائے اور انھیں تین لڑکیاں ہیں چھوٹی لڑکی صرف 6 ماہ کی ہے انہوں نے کہا لڑکیوں کی بھی امداد اور ڈبل بیڈروم کا مکان دیا جائے۔ جس کے ذریعے ہم فرقہ پرست طاقتوں کو یہ پیغام دے سکیں گے کہ تلنگانہ میں نفرت کی سیاست کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button