مبارکباد

حیدرآباد ایسٹ زون پیس کمیٹی کے قائدین کی کاچی گوڑہ کے نئے ایس ایچ او سے ملاقات

حیدرآباد _  3 اکتوبر ( پریس ریلیز ) حیدرآباد کے کاچی گوڑہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کی حیثیت سے راما لکشمنا راجو نے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا ۔ جس پر   سنٹرل پیس اینڈ ویلفیر کمیٹی، ایسٹ زون، حیدرآباد کی طرف سے نئے ایس ایچ او سے ملاقات کرتے ہوئے انھیں  مبارکباد دی گئی، اس موقع پر پیس کمیٹی کے  قائدین نارائن ریڈی صدر، ڈاکٹر مظہر الدین جنرل سکریٹری۔ عبدالکبیر ایڈوکیٹ اسسٹنٹ سکریٹری، شرتھ شیام اسسٹنٹ سکریٹری، ڈاکٹر یوسف حمیدی، دلیپ جین، محمد عثمان، یونس، سعید اور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button