اسپشل اسٹوری

بھیک مانگ کر زندگی گزارنے والی خاتون حور کے گھر سے 8.40 لاکھ روپے نقد برآمد – رقم دو بھائیوں میں تقسیم ؛ ایک بھائی نے اپنے حصہ کی رقم مسجد کو عطیہ کردیا

کرناٹک کے منڈیا میں ایک حیرت انگیز واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ساری زندگی بھیک مانگ کر گزارنے والی 68 سالہ خاتون کے گھر سے 8.40 لاکھ روپے نقد برآمد ہوئے۔ خاتون نے 30 سے زائد تھیلوں میں نوٹ اور سکے جمع کرکے رکھے تھے، تاہم وہ اپنی جمع پونجی استعمال کیے بغیر ہی انتقال کرگئیں۔

 

تفصیلات کے مطابق منڈیا کی رہنے والی حور کا اتوار کو عمر رسیدگی سے متعلق بیماری کے باعث انتقال ہوگیا۔ ان کی موت کے بعد مقامی افراد نے گھر کی تلاشی لی تو تھیلوں میں بڑی مقدار میں نقد رقم ملی۔ ان میں 10، 20 اور 50 روپے کے بڑی تعداد میں نوٹ اور ہزاروں سکے شامل تھے۔

 

مقامی افراد کے مطابق حور اپنی بہن کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہتی تھیں۔ ان کی بہن کا بھی دو سال قبل انتقال ہوگیا تھا اور دونوں بہنوں نے شادی نہیں کی تھی۔ حور نے اپنی پوری زندگی بھیک مانگ کر گزاری۔

 

مقامی افراد نے تھیلوں سے رقم نکال کر گنی تو مجموعی طور پر 8.40 لاکھ روپے برآمد ہوئے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بعد ازاں رقم حور کے بھائیوں کے حوالے کردی گئی۔ ایک بھائی کو 6 لاکھ روپے ملے، جبکہ دوسرے بھائی نے اپنے حصے کے 2.40 لاکھ روپے مسجد کو عطیہ کردیئے۔

Oplus_131072

متعلقہ خبریں

Back to top button