تلنگانہ

ستمبر 7سے تلنگانہ اسمبلی کا مانسون اجلاس

تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کا مانسون اجلاس 7 ستمبر سے شروع ہوگا۔ اجلاس کتنے دن جاری رہے گا، اس کا فیصلہ پہلے روز اسپیکر کی صدارت میں ہونے والی بزنس ایڈوائزری کمیٹی (بی اے سی) کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

 

حکومت کئی اہم بل اور پالیسی فیصلے ایوان میں پیش کرسکتی ہے۔دوسری جانب اپوزیشن فیس ری ایمبرسمنٹ کی بقایاجات، پالی ٹیکنک کالجوں کے مسائل اور رجسٹریشن قانون سے متعلق متنازعہ جی او 22-A کے نفاذ کا معاملہ اٹھاتے ہوئے حکومت کو گھیرنے کی تیاری میں ہے۔ ان مسائل پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایوان میں گرما گرم بحث کا امکان ہے۔

Oplus_131072

متعلقہ خبریں

Back to top button