جرائم و حادثات

حیدرآباد جویلری شاپ میں ڈکیتی کا ویڈیو وائرل

حیدرآباد۔ شہر کے علاقہ ملک پیٹ اکبر باغ میں کل دن دہاڑے جویلری شاپ میں پیش آئی ڈکیتی کی واردات کا سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہو رہا ہے۔

 

واضح رہے کہ کل اکبر باغ کے کسوہ جویلری شاپ میں نقاب پوش لٹیروں نے گھس کر وہاں موجود شاپ کے مالک محمود کے فرزند رحمان پر خنجر سے قاتلانہ حملہ کر کے تقریبا 15 تا 20 لاکھ روپے مالیتی طلائی زیورات لوٹ کر راہ فرار اختیار کی تھی۔

 

اس دوران چادر گھاٹ پولیس نے دکان کے اندر اور باہر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کا فوٹیج حاصل کر لیا ہے۔ حملہ آور لٹیروں کی گرفتاری کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button