نیشنل

اس مرتبہ کمشیر میں ہوں گے مس ورلڈ مقابلے

نئی دہلی: مس ورلڈ 2023 کا مقابلہ اس مرتبہ کشمیر میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جاریہ سال کے اواخر میں 71 واں مقابلہ کشمیر میں منعقد ہوگا اس مقابلہ میں 140 ممالک شرکت کریں گے۔

 

 

اس بات کا اعلان ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا ہے جس میں مس ورلڈ کیرولینا بلاوسکی، مس انڈیا سینی شیٹی، مس ورلڈ کیریبین ایمی پینا اور مس ورلڈ انگلینڈ جیسیکا گیگن اور مس ورلڈ امریکہ شری سینی اور مس ایشیا پرسیلیا کارلا سپوتری یولس نے شرکت کی۔

 

 

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ کشمیر کا 71ویں مس ورلڈ 2023 کے مقابلے کے لیے انتخاب کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button