نیشنل

چندرابابو نائیڈو کے جلسہ عام میں پھر مچی بھگدڑ _ تین خواتین ہلاک، متعدد زخمی

گنٹور _ آندھراپردیش کے گنٹور شہر میں تلگو دیشم کے جلسہ عام میں بھگڈر مچ گئی جس کے نتیجے میں تین خواتین ہلاک ہوگئے۔ گنٹور کے کے وکاس نگر میں تلگو دیشم کے جلسہ عام میں بھگدڑ میں مرنے والوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔ راما دیوی نامی خاتون کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دو دیگر نے ہاسپٹل میں علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ زخمیوں میں سے کئی افراد مختلف ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں۔

 

جلسہ عام کے بعد تلگو دیشم پارٹی کے سربراہ نارا چندرابابو نائیڈو نے اویورو چیریٹیبل ٹرسٹ کے زیراہتمام غریبوں میں جنتا کپڑے اور سنکرانتی کے تحائف تقسیم کئے۔ چندرا بابو کے جلسہ عام کے احاطے سے نکلنے کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب عوام بالخصوص خواتین تحائف حاصل کرنے  کے لیے ایک دوسرے پر گر پڑے ۔  حادثہ کے باعث تحائف کی تقسیم روک دی گئی۔

اسی دوران تلگو دیشم سربراہ چندرابابو نائیڈو نے بھگدڑ میں مرنے والوں کے ہر ایک خاندان کو 20 لاکھ روپے کی مالی امداد کرنے کا اعلان کیا۔ گزشتہ ہفتے بھی چندرابابو نائیڈو کے جلسہ عام میں بھگڈر مچ گئی تھی جس میں 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button