تلنگانہ

کھمم میں وزیر پی اجےکمار کے ہاتھوں رمضان تحفہ کٹس کی تقسیم _ ناقص کپڑے تقسیم کرنے کی شکایت

کھمم _ 17 اپریل ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی غریب و مستحق مسلمانوں میں رمضان تحفہ کٹس کی تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے آج کھمم شہر کے مختلف محلہ جات میں کھمم رکن اسمبلی و ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار کے زیر نگرانی منعقدہ عید تحفہ کٹس تقسیم پروگرام میں پی اجے کمار کے ہاتھوں عید تحفہ کٹس تقسیم عمل میں آئی

 

اس موقع پر پی اجے کمار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی وزیر اعلی کے سی آر کی قیادت میں تمام طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے جامع اقدامات کررہے ہے تہوار اور عیدین آپس میں خوشیاں بانٹنے کے لئے آتی ہے عید کے موقع پر غریب و مستحق مسلمان بھی عید سعید کے خوشیوں میں شامل رہے حکومت تلنگانہ کی جانب سے کھمم شہر کے مساجد کے مستحق مسلمانوں کے لیے4000 ہزار عید تحفہ کٹس تقسیم کیے جارہے ہے اور کھمم رکن اسمبلی و ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار کی جانب سے کھمم شہر کے مستحق مسلمانوں کے لیے 10000 ہزار عید تحفہ کٹس تقسیم کیے جارہے ہے

 

مقامی افراد نے شکایت کی کہ جو عید تحفہ کٹس مستحقین میں تقسیم کیے جارہے ہیں اس میں انتہائی ناقص کپڑے دیے جارہے ہیں مستحقین نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ عید تحفہ کٹس معیاری دی جائی اور غریبوں کا مزاق نہ اڑایا جائے کھمم شہر کے مسلمانوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ مسلمانوں کو عید تحفہ کٹس نہیں چاہیے بلکہ مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات دیے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ 9 سال گزر نے کے باوجود تحفظات ندارد ہوگئے  جو تلنگانہ کے  مسلمانوں کے لیے افسوس کی بات ہے ہر رمضان کے موقع پر حکومت تلنگانہ کی جانب سے دوسو تا پانچ سو کی عید تحفہ کٹس دیکر مسلمانوں کو اصل حقوق سے محروم کیا جارہاہے

متعلقہ خبریں

Back to top button