جرائم و حادثات

سنگاریڈی ضلع میں بھیانک حادثہ۔ ڈرائیور کیبن میں پھنس گیا: ویڈیو وائرل

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں رونما خوفناک سڑک حادثہ میں ایک ڈرائیور کیبن میں پھنس گیا۔ تفصیلات کے مطابق

 

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سنگاریڈی ضلع کے سداشیواپیٹ میں بائی پاس روڈ پر یو ٹرن لینے والی لاری سے ڈی سی ایم کی ٹکر ہوگئی۔‌حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ ڈی سی ایم ڈرائیور کیبن میں پھنس گیا اور

 

اسٹیرنگ اس کے پیٹ میں دھنس گیا، ڈرائیور درد سے تڑپ رہا تھا اور رورہا تھا، آخری اطلاعات ملنے تک ڈرائیور کو کیبن سے باہر نکالنے کی کوشش کی جارہی تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button