تلنگانہ

سعودی عرب میں تلگو ریاستوں کی خواتین کے مسائل پر ہندوستانی سفارت خانہ کے اعلی عہدیدار ایس آر سجیو سے چاند پروین کی ملاقات

عرفان محمد

جدہ _ یکم / سعودی عرب میں  تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے این آر ایز بالخصوص خواتین کو درپیش مسائل کی یکسوئی کے لئے  ریاض میں  سعودی عرب تلگو اسوسی ایشن ( ساٹا) کی خاتون لیڈر چاند پروین نے ہندوستانی سفارت خانے کے اعلی عہدیدار ایس آر سجیو سے  جمعرات کو ملاقات کی۔

اور تلگو ریاستوں کی خواتین کے مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جنہیں سعودی عرب میں ملازمت کے لیے مشکلات کا سامنا ہے۔ہندوستانی سفارت خانے کے اعلی عہدیدار ایس آر سجیو نے این آر ایز خواتین کی سماجی کارکن چاند پروین کے ساتھ وطن  واپسی کے منتظر خواتین  کے مسائل اور خواتین کو درپیش مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔  اس موقع پر انہوں نے تلگو خواتین کے مسائل کو دور کرنے کے لئے اجتماعی طور پر اقدامات کرنے کا مشورہ دیا ۔خاص طور پر جن خواتین کے ساتھ روزگار کے نام پر  دھوکہ دیا جارہا ہے۔

چاند پروین، جو آندھراپردیش کے بھیما ورم میں پرانے بس اسٹینڈ کے قریب آر بی بی اسٹریٹ سے تعلق رکھتی ہیں، سعودی عرب میں تلگو این آر ایز ایسوسی ایشن، ‘SATA’ کی خواتین ونگ کی صدر بھی ہیں۔ وہ شیخ عبدالجبار کی بیٹی ہیں، جو بھیما ورم میں ڈپٹی ڈی ای او کے طور پر کام کرتے ہوئے ریٹائر ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button