نیشنل

نریندر مودی نے لیا مسلسل تیسری بار وزیراعظم کا حلف _ 71 وزراء میں بی جے پی کے 60 اور باقی 9جماعتوں کے 11

نئی دہلی _ 9 جون ( اردولیکس ڈیسک) وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار، 9 جون کو۔بی جے پی  کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت میں مسلسل تیسری بار ہندوستان کے وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا۔

 

راشٹرپتی بھون میں ہونے والی تقریب میں وزیراعظم مودی نے ہزاروں مہمانوں کی موجودگی میں حلف لیا جس میں سات پڑوسی ممالک کے سربراہان مملکت، غیر ملکی معززین، نو منتخب اراکین پارلیمنٹ، چیف منسٹرس، اپوزیشن کے قائدین، مذہبی قائدین اور بالی ووڈ کی مشہور شخصیات شامل تھیں۔

 

وزیراعظم مودی کے ساتھ، 71 وزراء نے حلف لیا جن میں سے 60 بی جے پی کے ارکان پارلیمنٹ، تلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) سے 2  اور جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) سے  2 ، اور 7 دیگر میں این ڈی اے میں شامل چھوٹی جماعتیں جنتا دل (سیکولر)، ہندوستانی عوام مورچہ  ، شیو سیناشنڈے، اپنا دل، راشٹریہ لوک دل ، لوک جن شکتی پارٹی، اور ریپبلکن پارٹی آف انڈیا سے ایک ایک کو شامل کیا گیا ہے ۔جبکہ 30 ممبران پارلیمنٹ کو کابینی وزراء کے طور پر شامل کیا گیا، جبکہ 41 دیگر نے   وزیر مملکت (ایم او ایس) کے طور پر حلف لیا۔حلف ہندوستان کی صدر دروپدی مرمو نے دلایا۔

حلف لینے والے 30کابینی وزراء کی مکمل فہرست یہ ہے۔

راج ناتھ سنگھ (بی جے پی)

امیت شاہ (بی جے پی)

نتن گڈکری (بی جے پی)

جے پی نڈا (بی جے پی)

شیوراج سنگھ چوہان (بی جے پی)

نرملا سیتارامن (بی جے پی)

ایس جے شنکر (بی جے پی)

منوہر لال کھٹر (بی جے پی)

پیوش گوئل (بی جے پی)

ایچ ڈی کمارسوامی (جنتا دل سیکولر)

جیتن رام مانجھی (ہندوستانی عوام مورچہ)

دھرمیندر پردھان (بی جے پی)

راجیو رنجن سنگھ عرف لالن سنگھ (جے ڈی یو)

سربانند سونووال (بی جے پی)

ڈاکٹر وریندر کمار (بی جے پی)

کنجراپو رام موہن نائیڈو (ٹی ڈی پی)

پرہلاد جوشی (بی جے پی)

جوال اورم (بی جے پی)

گری راج سنگھ (بی جے پی)

اشونی ویشنو (بی جے پی)

جیوترادتیہ سندھیا (بی جے پی)

بھوپیندر یادو (بی جے پی)

گجیندر شیخاوت (بی جے پی)

اناپورنا دیوی (بی جے پی)

کیرے رجیجو (بی جے پی)

ہردیپ پوری (بی جے پی)

منسکھ منڈاویہ (بی جے پی)

جی کشن ریڈی (بی جے پی)

چراغ پاسوان (ایل جے پی-رام ولاس پاسوان)

سی آر پاٹل (بی جے پی)

مملکتی وزرا کے طور پر حلف لینے والے 41 ارکان پارلیمنٹ

راؤ اندرجیت سنگھ (بی جے پی)

جتیندر سنگھ (بی جے پی)

ارجن رام میگھوال (بی جے پی)

پرتاپراؤ جادھو (شیو سینا)

جینت چودھری ( آر ایل ڈی )

جتن پرساد (بی جے پی)

شری پد نائک (بی جے پی)

پنکج چودھری (بی جے پی)

کرشن پال (بی جے پی)

رام داس اٹھاولے (آر پی آئی)

رام ناتھ ٹھاکر (جے ڈی یو)

نتیا نند رائے (بی جے پی)

انوپریا پٹیل (اپنا دل)

وی سومنا (بی جے پی)

چندر شیکھر پی (تلگودیشم)

ایس پی سنگھ بگھیل (بی جے پی)

شوبھا کرندلاجے (بی جے پی)

کیرتی وردھن سنگھ (بی جے پی)

بی ایل ورما (بی جے پی)

شانتنو ٹھاکر (بی جے پی)

سریش گوپی (بی جے پی)

ایل مروگن (بی جے پی)

اجے ٹمٹا (بی جے پی)

بنڈی سنجے کمار (بی جے پی)

کملیش پاسوان (بی جے پی)

بھاگیرتھ چودھری (بی جے پی)

ستیش چندر دوبے (بی جے پی)

سنجے سیٹھ (بی جے پی)

رونیت سنگھ بٹو (بی جے پی)

درگا داس اوکے (بی جے پی)

رکشا کھڈسے (بی جے پی)

سکانتا مجومدار (بی جے پی)

ساوتری ٹھاکر (بی جے پی)

ٹوکھن ساہو (بی جے پی)

راج بھوشن چودھری (بی جے پی)

بھوپتی راجو سرینواس ورما (بی جے پی)

ہرش ملہوترا (بی جے پی)

نیموبین بمبھانیہ (بی جے پی)

مرلیدھر موہول (بی جے پی)

جارج کورین (بی جے پی)

پبیترا مارگریتا (بی جے پی)

متعلقہ خبریں پڑھیں

مودی کی تقریب حلف برداری میں شاہ رخ خان شریک

مسلم نمائندگی کے بغیر تشکیل پا رہی ہے مودی کی کابینہ _ دو سال سے کابینہ میں مسلم نمائندگی ختم

متعلقہ خبریں

Back to top button