جرائم و حادثات

میدک ٹاؤن میں ایک شخص کا انتہائی بے دردی سے قتل کردیا

میدک  _ میدک  ٹاؤن میں ایلمماں مندر کے پیچھے ایک شخص کا انتہائی بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ سر پر وزنی  پتھر مارنے کا واقعہ پیر کی صبح منظر عام پر آیا۔ میدک ٹاؤن کے پٹلا اڈے سے تعلق رکھنے والے ایک برہما چاری (37) کو نامعلوم افراد نے ایلمماں مندر کے پیچھے قتل کردیا ۔ مقامی لوگوں نے میدک پولیس کو اطلاع دی اور ٹاؤن سی آئی مدھو موقع پر پہنچ کر  ڈاگ اسکواڈ اور کلیوز ٹیم کو طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ متوفی کی جیب سے ملنے والی موٹر سائیکل کی آر سی کی بنیاد پر متوفی کی شناخت پیٹلم بیس کے ساکن کے طور پر ہوئی ہے۔ مقام واردات پر شراب کی بوتلیں برآمد ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button