مبارکباد

محمد سمیع اور سلوی ارم کی روزہ رکھائی تقریب

نارائن پیٹ: 22 مارچ (اردو لیکس) ماہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی عالم اسلام میں مسلمانان نماز’ روزوں’ تراویح ودیگر عبادات کا اہتمام کرتے ہیں۔ اور رمضان کا مبارک مہینہ اپنے ساتھ اللہ کی ایسی رحمتیں لے کر نازل ہوتا ہے۔ کہ اس مبارک مہینے میں بڑوں’ نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی اس مبارک مہینے میں عبادات میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔

 

ماہ صیام کی آمد کے ساتھ ہی اللہ رب العزت کے رحمتوں کے دروازے کھل چکے ہیں۔ مسلمان ماہ صیام میں روزے رکھ کر اپنی اپنی عبادات میں مشغول ہیں۔ وہیں دوسری جانب نارائن پیٹ ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے محمد سمیع ولد محمد سراج’ عمر 10 سال اور سلوی ارم بنت محمد سراج عمر 6 سال نے اپنی ننھی عمر میں دھوپ کی شدت کے باوجود روزہ رکھا۔ معصوم کے والدین نے دن بھر دونوں بھائی بہن کی نگرانی کی۔ اور محلہ کی مقامی مکہ مسجد میں روزہ افطار کروایا۔

 

افراد خاندان اور رشتہ داروں نے ننھے روزہ داروں کے روزہ رکھائی تقریب میں شرکت کی اور تہنیت پیش کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی اور والدین ودیگر کو مبارکباد بھی پیش کی۔ واضح رہے کہ محمد سمیع اور سلوی ارم حافظ محمد تقی نمائیندہ روزنامہ اعتماد نارائن پیٹ کے بھانجے ہوتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button