نیشنل

ممبئی گورکھپور ایکسپریس کے دو کوچیس کو لگی آگ۔ ویڈیو وائرل

حیدرآباد۔ ریاست مہاراشٹرا کے ناسک اسٹیشن کے قریب آج سہ پہر 3 بجے کے قریب ممبئی گورکھپور گوڈن ایکسپریس کے ایس ایل آر (لگیج) کوچ میں زبردست آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگتے ہی ٹرین کو روک دیا گیا

 

اور مسافر نیچے اتر گئے فوری ملی اطلاعات کے مطابق اس حادثہ میں دو بوگیوں کو نقصان پہنچا۔ ریلوے حکام کے مطابق آگ کی شدت کے باوجود مسافرین کو کسی بھی قسم کا نقصان نہیں پہنچا تمام‌مسافر محفوظ ہیں۔

 

بعدازاں ان کوچیس کو ٹرین سے الگ کر دیا گیا اور ٹرین وہاں سے گورکھپور کیلئے روانہ ہو گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button