تلنگانہ

پارکنگ فیس وصول کرنے پر حیدرآباد میں شاپنگ مال کو 50 ہزار جرمانہ

حیدرآباد: شاپنگ مالز میں غیر قانونی طور پر پارکنگ فیس وصول کرنے پر جی ایچ ایم سی  نے کوکٹ پلی مانجیرامال کو جرمانہ عائد کیا۔ مال میں غیر قانونی طور پر پارکنگ چارجز وصول کرنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔ ایک متاثرہ نے سینٹرل انفورسمنٹ سیل ایپ کے ذریعے شکایت کی کہ مانجیرامال میں غیر قانونی طور پر پارکنگ فیس وصول کی جارہی ہے ساتھ ہی اس نے مانجیرامال میں پارکنگ کے لیے دی گئی رسید بھی اپ لوڈ کی۔ سی ای سی ایپ نے تصدیق کی ہے کہ مال انتظامیہ پارکنگ فیس وصول کر رہی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ ویجیلنس اور انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے شاپنگ کامپلیکس کو 50 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button