تلنگانہ

ای ڈی کی نوٹس کے بعد تلنگانہ کانگریس کے قائدین دہلی پہنچ گئے !

نئی دہلی _ 30 ستمبر ( اردولیکس) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے نیشنل ہیرالڈ کیس میں تلنگانہ کے کئی کانگریس قائدین کو نوٹس جاری کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پارٹی اور اس سے وابستہ افراد کو عطیہ  دینے والے قائدین کو نوٹس دیے گئے ہیں۔ جس کے پیش نظر کانگریس ہائی کمان نے نوٹس حاصل کرنے والے لیڈروں کو دہلی کے پارٹی ہیڈ کوارٹر طلب کیا ہے ۔ہائی کمان کی دہلی طلبی پر چند قائدین جمعرات کو دہلی پہنچ گئے ، اور باقی قائدین جمعہ کو دہلی پہنچ گئے ۔ کانگریس قیادت انہیں کیس کے سابقہ ​​واقعات سے آگاہ کرے گی۔

 

سابق مرکزی وزیر رینوکا چودھری، سابق ریاستی وزراء محمد علی شبیر ، سدرشن ریڈی، گیتا ریڈی، سابق رکن پارلیمنٹ انجن کمار یادو اور دیگر کے دہلی جانے کی اطلاع ہے۔ کانگریس کے ان   قائدین کی  آج دوپہر آڈیٹرز کے ساتھ ملاقات ہوگی۔

 

واضح رہے کہ کانگریس لیڈر سونیا گاندھی اور راہول گاندھی سے  پہلے ہی نیشنل ہیرالڈ کیس میں  ای ڈی نے تفتیش کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button