مضامین

نعت

مرحبا! اللہ کا مہمان ہے

میرا آقا کس قدر ذیشان ہے

 

جن کو نسبت ہوگئی سرکار سے

ان غلاموں کی الگ پہچان ہے

 

روزو شب پڑھتے رہو نعت نبی

نعت پڑھنا سنّت حسان ہے

 

معجزہ شق القمر کا دیکھ کر

عقل والا آج بھی حیران ہے

 

کوئی خالی ہاتھ لوٹاہی نہیں

آپﷺ کے در کی نرالی شان ہے

 

بچہ بچہ فاطمہ کے لال کا

عظمت اسلام پہ قربان ہے

 

مرتبہ محشر میں اس کا دیکھنا

جس کا بیٹا حافظ قرآن ہے

 

زندگی میں مجھ کو” زاہد”ایک بار

طیبہ جانے کا بڑا ارمان ہے

محمد زاہد رضا بنارسی

دارالعلوم حبیبیہ

رضویہ گوپی گنج بھدوہی

 

متعلقہ خبریں

Back to top button