جرائم و حادثات

حیدرآباد میں میٹرو ریل کے سامنے چھلانک لگا کرایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد: حیدرآباد میں ایک شخص نے میٹرو ریل کے سامنے چھلانگ لگا کرخودکشی کرلی۔ یہ واقعہ آج موسیٰ پیٹ میٹرو اسٹیشن کے پاس پیش آیا۔ ایک شخص ٹکٹ لئے بغیراسٹیشن میں داخل ہوا اوراس نے میٹرو ٹرین کے سامنے چھلانگ لگادی۔ وہ انجن اورپلاٹ فارم کے درمیان پھنس گیا اوراس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ خودکشی کرنے والا شخص کون ہے اوراس کا تعلق کہاں سے ہے اس بات کی جانکاری حاصل کی جارہی ہے۔ نعش کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں محفوظ کروادیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button