ایجوکیشن

مسلم‌ طالبات انٹر میڈیٹ کے بعد اپنی تعلیم کو ترک نہ کریں ، زنیرہ ڈگری کالج نظام آباد میں داخلوں کا آغاز عبد الملک شارق کی پریس کانفرنس

نظام آباد مئ 14/ مئ( اردو لیکس)انٹرمیڈیٹ کے بعد طالبات اپنی تعلیم کو ترک نہ کریں بلکہ اس کو جاری رکھیں اپنی آگے کی ڈگری کی سطح پر تعلیم جاری رکھنے کے لئے اقلیتی علاقے میں ان کی سہولت کے لئے زنیرہ ڈگری کالج نظام آباد کا 2021 میں قیام عمل لایا گیا ہے جس کا اہم اور بنیادی مقصد طالبات کو ڈگری کی سطح پر تعلیم جاری رکھنے کی ترغیب دینا ہے

 

ان خیالات کا اظہار عبد الملک شارق ڈایریکٹر نے زینرہ ڈگری کالج میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اخباری نمائندوں کو تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ کالج میں بی ایس سی (میاتھس فزکس کمپیوٹر سائنس) بی ایس سی (باٹنی زولوجی کمیسٹری) بی کام (کمپیوٹر اپلی کیشن) بی کام( جنرل) اور اس سال سے بی اے کورس کا بھی آغاز کیا جارہا ہے

انہوں نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ میں اسکالرشپس حاصل کرنے والی طالبات بھی اس سے استفادہ حاصل کرسکتی ہے عبد المالک شارق نے بتایا کہ سال اول-23 2022 سمسٹر میں( 8) طالبات جن میں سدرہ رحمت، اسماء فاروق عبدالرحیم، حسناء خانم، عائیشہ فردوس، نبیلہ فاطمہ، عائیشہ انجم، جویریہ سلطانہ ، امہ کوثر نے امتیازی نشانات کے ساتھ کامیابی حاصل کی جبکہ سمسٹر جنوری ( 3 )میں( 7) طلپات جن میں دانیہ فاطمہ،نشرح فردوس کلثوم فاطمہ ، زہرہ تمکین، ختواہ فردوس،ریشما بیگم، ریدہ شیرین نے امتیازی نشانات کے ساتھ کامیابی حاصل کی

ان تمام طالبات کو امتیازی نشانات کے ساتھ کامیابی حاصل کرنے پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف پیش کئے گئے عبدا الملک شارق نے بتایا کہ کالج میں ماہرِ تجربہ کار لیکچررس کی خدمات، عصری سہولت سے لیس لیاب، ماہرین کے ذریعہ رہنمائی کے لئے خصوصی لیکچرز کا انعقاد، دینی اجتماع، پرسنالٹی ڈیولپمنٹ پر خصوصی کے توجہ ، طالبات کو خود مکتفی بنانے کالج کے اغراض و مقاصد میں شامل ہے انہوں نے بتایا کہ کالج میں داخلہ کے لئے ویب سائٹ dostپر رجسٹریشن اس ماہ کی 16مئ سے 10جون تک رکھا گیا ہے انہوں نے اولیائے طالبات سے خواہش کی کہ وہ زنیرہ ڈگری کالج نظام آباد میں داخلوں سے استفادہ حاصل کریں اس پریس کانفرنس میں عبدالرافع ، ملیحہ مریم منیجنگ پارٹنرس، سید شکیل صدیقی پرنسپل کے علاوہ طالبات نے شرکت کی مزید تفصیلات کے لئے سیل نمبر ات 9666777493

9059398014پر ربطِ پیدا کیا جاسکتا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button