مبارکباد

نارائن پیٹ سے عمرہ و حج کو جانے والے خوش نصیب افراد کی تہنیت

نارائن پیٹ: 14 مئی (اردو لیکس) نارائن پیٹ ضلع حج کمیٹی صدر جناب امیر الدین ایڈوکیٹ کی رہائش گاہ میں نارائن پیٹ سے عمرہ و حج کو جانے والے خوش نصیب افراد کی تہنیتی تقریب منعقد ہوئی۔ جسکی صدارت سید شاہ غیاث الدین قادری سجادہ نشین بارگاہ تقی بابا رح نے کی۔ اس موقع پر تقریب سے عبدالسلیم ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے تمام افراد کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر امیر الدین ایڈوکیٹ نے تمام عازمین حج اور عمرہ جانے والے افراد کی گلپوشی کی۔ تقریب کا آغاز حافظ محمد مصطفی قادری کی قرآت کلام پاک سے ہوا جبکہ حافظ محمد فخرالدین تاج نے نعت شریف پڑھی۔ اس موقع پر الحاج خلیل احمد تاج’ محمد غوث انپور’ ودیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button