جنرل نیوز

زکوۃ کے ذریعہ ملک میں ملت اسلامیہ کی غربت کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے 

زکوۃ سنٹر انڈیا جنرل سکریٹری عبدالجبار صدیقی کی تعارفی تفہیمی پروگرام سے خطاب 

نظام آباد: 4/ اپریل (اردو لیکس) زکوۃ سنٹر انڈیا دہلی جنرل سکریٹری عبدالجبار صدیقی نے زکوۃ کے نفاذ کو انسانیت پر عظیم نعمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ شرعی اعتبار سے سود کو حرام اور زکوۃ کو فرض و لازمی قرار دیا گیا ہے سود کی رقم غریبوں سے نکل کر امیروں کے پاس جاتی ہے اور زکوۃ امیروں سے نکل کر غریبوں تک پہنچتی ہے زکوۃ کی تاریخ ہے ملت کی غربت کو ختم کیا گیا۔ جنرل سکریٹری عبدالجبار صدیقی زکوۃ سنٹر انڈیا نظام آباد یونٹ کے زیر اہتمام لمرا گارڈن فنکشن ہال بودھن روڈ نظام آباد میں منعقدہ تعارفی تفہیمی پروگرام میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے مخاطب تھے۔

 

انہوں نے سود کی لعنت سے متعلق تفصیلی طور پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ سود انسانوں پر یہ ایسا نظام عائد کردیا گیا ہے جس سے دلوں کو سنگدل کردیتا ہے۔ سود کو حرام کیا جانا انسانیت کی بقاء کیلئے ضروری ہے۔ زکوۃ سنٹر انڈیا جنرل سکریٹری عبدالجبار نے کہا کہ غربت کے خاتمہ کیلئے صحیح زکوہ نکالیں تاکہ ضرورتمندوں اور مستحقین تک پہنچائی جاسکے۔ انہوں نے زکوۃ سنٹر انڈیا کے اغراض و مقاصد کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ ایک سال قبل قائم کیا گیا اور ملک گیر سطح پر شرعی اصولوں و نظریات کے مطابق قائم کرتے ہوئے اجتماعی نظم کے ذریعہ زکوۃ کو فلاحی مختلف منصوبوں کے تحت ضرورتمندوں کی مدد کے علاوہ انہیں روزگار کی فراہمی، تعلیمی وظائف، مالی امداد بہم پہنچانا اہم مقصد ہے۔ عبدالجبار صدیقی نے کہا کہ سچر کمیٹی کی رپورٹ کو نظیر بناتے ہوئے ملک گیر سطح پر غربت کے خاتمہ کیلئے زکوۃ کا صحیح استعمال کا فیصلہ کرتے ہوئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں

 

۔جس کے تحت وصول ہوئی زکوۃ کی رقم 2 کروڑ روپئے سے 448 خاندانوں کی مدد، 66 نوجوانوں کی تربیت جیسے ملت کی ترقی کیلئے کام کئے گئے۔ ملک میں 240 زکوۃ سنٹر انڈیا کی شاخیں قائم کی گئی ہیں جن کے ذریعہ ادارہ کو مزید فعال و کار کرد بناتے ہوئے زیادہ سے زیادہ زکوۃ کی رقم جمع کرتے ہوئے مختلف فلاحی اسکیمات بالخصوص ملت کے بیروزگار وں کو رقمی امداد کے ذریعہ کاروبار کا قیام، معاشی طور پر خود مکتفی و مستحکم بنایاجاسکے۔زکوۃ سنٹر انڈیا پر اجتماعی طور پر ہر مسلمان کا حق ہے

 

۔ زکوۃ انڈیا سنٹر نظام آباد یونٹ سکریٹری عبدالملک شارق نے خیر مقدم کرتے ہوئے زکوۃ انڈیا سنٹر کے تحت نظام آباد شہر مین کئے گئے عملی اقدامات پر مشتمل ایک سالہ رپورٹ پیش کیا اور بتایا کہ 551 درخواستوں کے منجملہ 42 درخواستوں کو منظور کیا گیا۔ جس کے تحت روزگار کا قیام، تعلیمی وظائف و مالی امداد کی تقسیم کی گئی۔ انہوں نے ملت اسلامیہ کے مخیر حضرات سے زکوۃ انڈیا سنٹر نظام آباد کو زیادہ سے زیادہ زکوۃ کی رقم جمع کروانے کی دردمندانہ اپیل کی جس کیلئے ان کے سیل فون نمبر 99121 73016 سے ربط پیدا کریں۔ اس موقع پر دعوت افطار و طعام کا نظم کیا گیا۔

 

احمد عبدالعظیم کی امامت میں نماز مغرب ادا کی گئی۔ انہوں نے رقعت آمیز دعا بھی فرمائی۔ اس پروگرام میں سابقہ ریڈ کو چیرمین ایس اے علیم، صدر ضلع مجلس محمد شکیل احمد فاضل، سابقہ صدر ضلع مجلس و سابقہ ڈپٹی مئیر ایم اے فہیم، صدر صدائے اُردو سوسائٹی مرزا افضل بیگ تیجان، سینئر کارپوریٹر ایم اے قدوس، محمد جنید علی ایڈوکیٹ، احمد عبدالحلیم جماعت اسلامی، ماہر تعلیم سید مجیب علی، ممتاز بزنس مین ایم اے عزیز، سینئر جرنلسٹ احمد علی خان، انور خان، سید یٰسین علی، ایم اے صمد کے علاوہ زکوۃ انڈیا سنٹر نظام آباد یونٹ کے ذمہ داران معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button