جنرل نیوز

نظام آباد کے صحافی محمد جاوید علی کی حادثہ سے صحت یاب ہونے پر پیش کی گئی تہنیت

کاماریڈی:5/ اپریل (اردو لیکس )محمد جاوید علی اسٹاف رپورٹر روزنامہ سیاست نظام آباد و کاماریڈی جو گذشتہ تین ماہ سے حیدرآباد میں قیام کئے تھے صحتیابی کے بعدحیدرآباد دوبارہ کاماریڈی آمد کی نسبت سے مسجد محمود اشرف کاماریڈی میں ایک تہنیتی تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں مصلیان مسجد کے علاوہ ذمہ داران کاماریڈی جمعیۃ علماء کاماریڈی کے صدر حافظ محمد فہیم الدین منیری و نوجوانوں نے محمد جاوید علی سینئر صحافی کی شال پوشی کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا

 

۔اس موقع پر حافظ خواجہ یاسین، الحاج سید عظمت علی، محمد فیروز الدین، محمد واجد علی، محمد ماجد علی خان و دیگر موجود تھے۔واضح رہے کہ سینئر صحافی و اسٹاف رپورٹر روزنامہ سیاست نظام آباد محمد جاوید علی 5/ جنوری 2023 ء کی شام حیدرآباد میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگئے تھے اور وہ تقریباً ا یک ماہ تک کمس ہاسپٹل حیدرآبادزیر علاج تھے۔جہاں پر رکن قانون ساز کونسل کے کویتا، رکن اسمبلی نظام آباد اربن بیگالہ گنیش گپتا، سینئر کانگریس قائد و سابق ریاستی وزیر محمد علی شبیر و دیگر قائدین نے ان کی عیادت کی تھی اور ڈاکٹر وں کو موثر علاج و معالجہ کرنے کا مشورہ دیا تھا

 

۔ آج تقریباً 3 ماہ بعد صحتیابی کے بعد محمد جاوید علی کاماریڈی اپنی قیام گاہ پہنچنے پر مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی جماعتوں کے قائدین ان سے ملاقات کرتے ہوئے گلپوشی و شالپوشی کی۔ محمد جاوید علی نے اپنے ایک بیا ن میں کہا کہ ان کی صحت یابی عامتہ المسلمین کی خصوصی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے تمام احباب سے فرداً فرداً اظہار تشکر کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button