جنرل نیوز

تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ نظام آباد کی جانب سے پوسٹر کی بودھن میں رسم اجرائی  

نظام آباد/ 21 دسمبر (اردو لیکس)  مسلم نوجوانوں کو گمراہی اور ارتدادی فتنوں سے بچانے کیلئے ضلع تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ نظام آباد کے زیر اہتمام منعقدہ ایک روزہ تفہیم ختم نبوت ورکشاپ 31 دسمبر 2022 تا یکم جنوری 2023 کے پوسٹر کی رسم اجراء آج جامع مسجد رئیس پیٹھ بودھن میں عمل میں آیا تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ ضلع نظام آباد کے زیر انتظام ایک روزہ ورکشاپ اداره انوار المدارس، بابن صاحب پہاڑی نظام آباد میں منعقد ہوگا ۔

 

اس ورکشاپ کے پوسٹر کے رسم اجراء میں نظام آباد اکابر علماء اور بودھن کے علماء و حفاظ ونظماء، مدارس کے صدور نے شرکت کی۔ اس ورکشاپ موجودہ دور میں اُبھرتے ہوئےایمان سوز فتنے ۔ فتنہ قادیانیت، فتنه شکیلیت فتنه فی نیست، فتنہ گوہر شاہی، فتنه نامیدیت ، فتنه منکرین حدیث، فتنہ انجینئر محمدعلی مرزا کے رد میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ ریاست تلنگانہ و آندھرا کے ارتداد کے موضوع پر جید علماء کرام ان ارتدادی فتنوں سے اپنے ایمان کو کس طرح محفوظ رکھنے کی تربیت دیں گے۔ مفتی سعید اکبر صدر تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ ضلع نظام آباد نے کہا کہ اس نوعیت کا پروگرام پہلی مرتبہ ضلع نظام آباد میں منعقد ہورہا ہے۔ جس کا مقصد امت مسلمہ کے ایمان و عقائد کا تحفظ ا اور عوام کو ایمان سوز فتنوں سے آگاہ کرنا ہے۔

 

جمیع اراکین تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ نظام آباد نے تمام برادران اسلام سے خاص کر متحدہ ضلع نظام آباد کے اساتذہ تعلیم یافتہ نوجوان طلباء، ڈاکٹرس، وکلاء، تاجرین سے درخواست کی ہے کہ اس ایک روزہ ورکشاپ میں ضرور شرکت فرما کر ارتدادی فتنوں سے آگاہی حاصل کریں۔ اپنے اور نو جوانوں کا ایمان بچا ئیں ۔ پوسٹر کی رسم اجرائی میں مولانا سید سمیع الله صدر ضلع جمعیت علماء نظام آباد ، مفتی شیخ جابر اشاعتی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت بودھن حافظ غیاث الدین ، مولانا الیاس قاسمی مفتی منصور قاسمی مولانا و ثیق قاسمی مولانا عبد القدیر قاسمی مولانا خالد بیگ مولانا انصار بیگ رنجل حافظ عبد الجبار حافظ ابراہیم حافظ انور ، حافظ محمد محسن حافظ محمد افسر حافظ اسعد مولوی تنویر جناب سید ذاکر جناب سید ضمیر کے علاوہ مقامی علماء و ائمہ اور مجلس تحفظ ختم نبوت بودھن کے معلمین بھی موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button