تلنگانہ

عمرہ کے لئے جانے والے تانڈور کے الحاج محمد غوث الدین کا مدینہ منورہ میں انتقال

تلنگانہ کے تانڈور سے تعلق رکھنے والے الحاج محمد غوث الدین کا چہارشنبہ کی صبح مدینہ منورہ میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 63 برس تھی اور وہ اپنے ارکان خاندان کے ساتھ ادائیگی عمرہ کے لئے المیزان ٹورس حج اینڈ عمرہ مانصاحب ٹینک کے قافلہ میں شامل تھے المیزان گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر حافظ فیاض نے بتایا کہ محمد غوث الدین کا آج صبح نماز تہجد کے وقت سینہ میں درد کی شکایت کی اور ان کے فرزند نے انھیں اس کی اطلاع دی اور ڈاکٹر کو فوری طلب کرتے ہوئے معاینہ کیا گیا تب تک ان کا انتقال ہوگیا تھا حافظ فیاض نے مزید بتایا کہ مرحوم نے اپنی زندگی میں دو حج اور 7 عمرہ کئے ہیں اور وہ ایک نیک صفت انسان تھے جنھیں مدینہ جنت البقیع میں مدفون ہونے کی سعادت نصیب ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام کاروائی مکمل ہوگئی ہے ان کے دو فرزندان ہندوستان سے سعودی عرب آنے والے ہیں مزید تفصیلات کے لئے00966535786786 ربط پیدا کیا جا سکتا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button