انٹر نیشنل

جشن میلاد النبی صلعم۔ 12 لاکھ سے زائد عمرہ زائرین کی سعودی عرب آمد   

ریاض ۔ کے این واصف

میلاد النبی صلعم کے پیش نظر لاکھوں عاشقان رسول مدینہ منورہ پہنچ رہے ہیں تاکہ ۱۲ ربی الاول کو روضہ اقدس پر حاضری دینے کی سعادت حاصل کر سکیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بے جاہ نہ ہوگا کہ سعودی حکومت نے زائرین کو ویزا حاصل کرنے کے طریقہ کار کو سہل ترین کردیا ہے۔

وزارت حج و عمرہ کی جاری تفصیلات کے مطابق اس سال نئےعمرہ سیزن میں بحری اور فضائی راستوں سے 4 اکتوبر 2022 تک تقریبا 12 لاکھ سے زیادہ عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔سب سے زیادہ 3 لاکھ 17 ہزار200 انڈونیشیا سے آئے ہیں۔ پاکستان سے ایک لاکھ 95 ہزار 224، انڈیا سے ایک لاکھ 33 ہزار 517 اور عراق 86 ہزار 803 عمرہ زائرین مملکت آئے ہیں۔الوطن اخبار کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے تمام عمرہ کمپنیوں و اداروں سے کہا ہے کہ ’وہ تمام زائرین کو معیاری خدمات فراہم کریں۔ ان کے سفر کو آسان اور آرام دہ بنائیں۔‘

نئےعمرہ سیزن میں اب تک فضائی راستے سے 8 لاکھ 80 ہزار 929، بری راستوں سے 89 ہزار561 اور بحری کے راستے 297 عمرہ زائر مملکت پہنچے ہیں۔وزارت حج و عمرہ نے پھر عمرہ کمپنیوں اور اداروں سے کہا ہے کہ ’وہ مسجد نبوی ریاض الجنہ میں نماز اور حاضری کے پرمٹ جاری کرائیں۔ گروپوں کی شکل میں عمرہ زائرین کو مسجد الحرام پہنچائیں۔ مکہ مکرمہ میں قیام کے دوران زائرین جتنی بار عمرہ کرناچاہیں انہیں پرمٹ جاری کرنے کی سہولت فراہم کریں۔‘

دوسری جانب مسجد نبوی کی انتظامیہ نے خواتین کے لیے ریاض الجنہ میں نماز اور زیارت کے نئے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔خواتین کو اب صبح اور شام کے وقت زیارت کی اجازت دی گئی ہے۔سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’زائر خواتین صبح چھ سے 11 بجے تک اور رات ساڑھے نو سے 12 بجے تک ریاض الجنہ میں نماز ادا کرسکتی ہیں۔‘انتظامیہ نے بیان میں کہا کہ ’جمعہ کو زیارت کا وقت الگ ہوگا۔ خواتین صبح چھ سے نو بجے اور پھر رات ساڑھے نو سے 12بجے تک ریاض الجنہ میں نماز اور زیارت کرسکیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button