جرائم و حادثات

حیدرآباد میں نابالغ لڑکی کا گینگ ریپ

حیدرآباد: ریاست بہار سے تعلق رکھنے والی نابالغ لڑکی کا حیدرآباد کے مضافات میں گینگ ریپ کیا گیا۔ یہ واقعہ ابراہیم پٹنم پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ریاست بہار سے تعلق رکھنے والا دھرمیندر نای نوجوان حال ہی میں کام کی تلاش میں حیدرآباد منتقل ہوا

 

وہ ایس بی آئی کوارٹرس لکشمی ٹاؤن شپ، ابراہیم پٹنم میں اپنے دو دوستوں نندو چندن کمار اور چندن کمار کے ساتھ مل کر کرائے کے گھر میں تھا، دھرمیندر کی دوستی بہار کی ایک نابالغ لڑکی سے تھی معاشی طور پر پریشان لڑکی نے ملازمت کے لیے شہر آنے کا ارادہ ظاہر کیا

 

جس پر دھرمءندر نے اسے حیدرآباد آنے کو کہا‌ دو روز قبل لڑکی حیدرآباد پہنچی دھرمیندر اسے اپنے گھر لے گیا جہاں وہ دوستوں کے ساتھ رہتا تھا، اس نے ایک کمرے میں لڑکی کو سلا دیا اور دوسرے کمرے میں خود سو گیا، رات دیر گئے اس کے ساتھ گھر میں رہنے والے نندو چندن کمار اور چندن کمار اپنے دو ساتھیوں سمبھو اور ملو کے ساتھ گھر پہنچے

 

انہوں نے دروازہ کھٹکھٹایا جیسے ہی دھرمیندر نے دروازہ کھولا وہ اس بات سے واقف تھے کہ اس کی دوست گھر میں موجود ہے انہوں نے دھرمیندر کو باہر ڈھکیل کر دروازہ اندر سے بند کر لیا، دھرمیندر دروازہ پیٹتا رہا تا ہم اس کے دوستوں نے دروازہ نہیں کھولا اور انہوں نے مکان میں موجود نابالغ لڑکی کا گینگ ریپ کر دیا۔

 

پریشان حال دھرمیندر نے پولیس کنٹرول روم کو فون پر اطلاع دی پولیس کے وہاں پہنچنے تک ملزمین فرار ہو چکے تھے، لڑکی کو طبی معائنہ کے لیے ہاسپٹل منتقل کیا گیا اور اس کے بعد پولیس نے چاروں ملزمین کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button