جرائم و حادثات

حیدرآباد بنجارہ ہلز انسپکٹر اے سی بی کے جال میں

حیدر آباد: حیدرآباد کے بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر کے خلاف اینٹی کرپشن بیورو کے حکام نے کاروائی کی ہے۔ انسپکٹر نریندر پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک پپ کے مالک سے تین لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کیا تھا

 

اور پب کے مالک نے اے سی بی کے عہدیداروں کو اس کی اطلاع دے دی۔ آج اے سی بی کے حکام نے پولیس اسٹیشن اور انسپکٹر کے گھر پہنچ کر تفصیلات حاصل کیں اور تنقیح کی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ رقم ضبط کر لی گئی

 

رشوت کے اس معاملے میں بعض ماتحت ملازمین پولیس کے بھی ملوث ہونے کا پتہ چلا ہے تاہم اے سی بی اس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

 

اس دوران انسپیکٹر بنجارہ ہلز کو خرابی صحت کی بنا پر ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button