مبارکباد

عادل آباد کے نوجوان صحافی حافظ خضر احمد یافعی کو آفتاب صحافت ایوارڈ

عادل آباد۔19/فروری (اردو لیکس)ضلع عادل آباد کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی حافظ خضر احمد یافعی کو آفتاب صحافت ایوارڈ سے نوازا گیا۔تفصیلات کے مطابق خادمین امت سوسائٹی ناندیڑ مہاراشٹر کے بیانرتلے ناندیڑ کے ایک خانگی فنکشن ہال میں آج مرکزی جلسہ سیرت النبی ﷺ و مختلف میدانوں میں خدمات انجام دینے والے احباب کو اعزاز سے نوازا گیا۔اس موقع پر خضر احمد یافعی کو صحافتی خدمات کے اعتراف میں "آفتاب صحافت ایوارڈ و توصیفی سند ” مولانا محمد اسمعیل صاحب لاتور،سینئیر ایڈوکیٹ ناندیڑ عبدالرحمن صدیقی اور مفتی الیاس احمد حامد قاسمی کے اعزاز سے نوازا گیا۔

 

خضر احمد یافعی کو ایوارڈ حاصل ہونے پر سینئر صحافی شاہد احمد توکل و ضلع عادل آباد کے اردو صحافیوں،علماء و حفاظ کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات دوست و احباب اور رشتہ دروں نے خوب دعاؤں سے نوازا اور مزید نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ضلع عادل آباد سے ایک ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی کو مہاراشٹر میں ایوارڈ سے نوازے جانے پر عادل آباد کے لئے بھی اعزاز قرار دیا۔ اس موقع پر صحافی عمیم شریف، سماجی کارکن حافظ عارف خان، عتیق الرحمن اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button