جنرل نیوز

چیگنٹہ میں اتوار کو عازمین حج کا تربیتی پروگرام

چیگنٹہ: انتظامی کمیٹی مسجد بلال چیگنٹہ کی جانب سے 28 مئی بروز اتوار،بوقت صبح 9 بجے تا نماز ظہر تربیتی کیمپ برائے حجاج کرام بمقام مسجد بلال میں منعقد کیا جارہا ہے ۔اس تربیتی کیمپ کی صدارت الحاج حضرت مولانا محمد جاوید علی حسامی صاحب ،ناظم مدرسہ مدینتہ العلوم میدک فرمائینگے ۔

اس تربیتی کیمپ مہمان خصوصی مفتی صابر صاحب حسامی،استاذ حدیث مدرسہ خیر المدارس تشریف لارہے ہیں۔اور مفتی محمد عبد الحمید شاکر صاحب قاسمی صاحب،فاضل دار العلوم دیوبند بھی مخاطب فرمائینگے ۔حجاج کرام سے بالخصوص اور عوام الناس سے بھی عمومی طور پر کثیر تعداد میں شرکت واستفادہ کی خواہش کی جاتی ہے ۔بعد اجلاس تمام شرکاء کے لئے ضیافت کا اہتمام کیا گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button